اترپردیش :ہندوستانی تیز گیند بازمحمد شامی کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ قلب پر حملے کے بعد دواخانہ میں زیرعلاج تھے۔
Operation successful☺☺
thank God pic.twitter.com/Gir57ftTmH— Mohammad Shami (@MdShami11) January 11, 2017
پچھلے ہفتہ اترپردیش سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز نے ٹوئٹر پر والد کی صحت کے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے اطلا ع دی تھی۔حالیہ عرصہ میں محمد شامی اس وقت سرخیوں میں تھے جب ان کے مداحوں کے ایک گوشہ نے فیس بک پر ان کی بیوی حسینہ جہاں کی او ربیٹی کی تصوئیرپوسٹ کی تھی۔
اس وقت وحشیانہ تبصر ے بھی زیربحث تھے۔ چند ایک نے شامی کی بیوی کے ڈریس پر بھی تنقید یں کی تھیں۔