نئی دہلی : ہندوستانی تیز گیند باز محمد سمیع کے سلسلہ میں کافی حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ان کی اہلیہ حسین جہاں نے کرکٹر پر ایذار سانی او رشادی کے بعد غیر خواتین کے ساتھ تعلق رکھنے کا الزام لگایا ہے۔
سمیع ہمیشہ ہی اپنی بیوی اور بچی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔او رکئی مرتبہ توانہیں بیوی کے ساتھ تصاویرکے سلسلہ میں کچھ لوگو ں کی تنقید کا شکار بھی ہونا پڑا ہے ۔
لیکن اس طرح الزامات کافی حیران کرنے والے ہیں۔سمیع کی بیوی حسین جہاں نے مبینہ طور پر واٹس اپ او ر فیس بک پر سمیع کی مختلف عورتوں کے ساتھ بات چیت کی اسکرین شارٹ کو وائرل کردیا۔اس کے علاوہ سمیع کی بیوی نے بہت سی خواتین کے فون نمبرات اور تصاویر کوبھی فیس بک پر شےئر کیا ہے۔
او رحسین جہاں نے سمیع اور انکے خاندان پر ان کے قتل کی دھمکی کے بھی الزامات لگائے ہیں ۔
حسین جہاں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ سمیع کے خاندان میں سب لو گ مجھے ہراس کرتے ہیں اور سمیع کی ماں اور ان کے بھائی نے میرے ساتھ بد سلوکی کی ہے۔ان لوگوں نے مجھے مار ڈالنے کی بھی کوشش کئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سمیع کو غلطیاں سدھارنے کے لئے کافی وقت دیا لیکن وہ سدھرنے کے بجائے اپنا غصہ مجھ پر ظاہر کرتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں۔حسین جہاں اب اس معاملہ میں قانونی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہیں ایک لڑکی ہے۔حسین جہاں نے کہا کہ میں نے اپنے خاندان اور بچی کے لئے خود کو سنبھالنے کی کوشش کئے ہیں۔لیکن بہت سی عورتوں کے ساتھ سمیع کے فحش پیغامات اور تصاویر دیکھ کر میں اب اکتا گئی ہوں ۔ میں نے اب اس سلسلہ میں قانونی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔