جواہرلال نہر یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے صدر کنہیا کمار نے اس ویڈیو میں کہاکہ گجرات ماڈل ایسا لگ رہا ہے پوری طرح فیل ہوگیا ہے۔
گجرات میں دعوؤں کے مطابق ترقی دیکھائی نہیں دے رہی ہے۔ صحت کے شعبہ میں گجرات میں اصلاحات درکار ہیں۔
بجٹ جو مختص کیا گیا ہے اس کا 21فیصد بھی خرچ نہیں کیاگیا ہے۔گجرات ریاست ٹاملناڈوکو بھی غربت میں پیچھے کردیاگیا۔
ریاست گجرات کے 45 فیصد کسان قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔کنہیا کمار نے جگنیش میوانی کے ساتھ گجرات میں جاری سلوک اور اونا میں دلتوں کے ساتھ مارپیٹ کے واقعہ کا بھی ذکر کیاگیاہے۔
ریاست کے 80لاکھ گاؤ پالک کی زمین خانگی شعبوں کے حوالے کردی گئی ہے۔
اگر گاؤ پالک اپنے میویشیوں کو چرانے کے لئے کسی اور مقام پر لے جاتے ہیں تو پولیس ان کے میویشیوں کو ضبط کرلیتی ہے اور پانچ ہزار روپئے کے عوض چھوڑتی ہے۔گجرات میں وکاس عوام کا نہیں بلکہ اڈانی اور امبانی کا ہوا ہے۔دلچسپ او ر معلوماتی ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کریں