تیج بہادر کی موت افواہ بی ایس ایف کی وضاحت

نئی دہلی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف نے تیج بہادر یادو کی موت کی اطلاع کو افواہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ تیج بہادر نے جوانوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا غیرمعیاری ہونے کے بارے میں انکشافات کئے تھے جس کے بعد سے وہ شہ سرخیوں میں رہا ہے۔ تیج بہادر کی مبینہ موت کے بارے میں فیس بُک اور ٹوئٹر پر پیامات کا تبادلہ دیکھنے میں آیا ہے اور ساتھ ہی ایک تصویر بھی زیرگشت ہے جس میں تیج بہادر کو مردہ بتایا گیا۔ تاہم تیج کی بیوی اور بی ایس ایف دونوں نے یہ سب باتیں افواہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہاکہ وہ زندہ اور چاق و چوبند ہے۔ تصویر میں جوان کی آنکھیں بند ہیں، ناک سے خون بہہ رہا ہے اور آدھا چہرہ کپڑے سے ڈھکا ہے۔