بنکاک ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے نئے بادشاہ کی رسم تاجپوشی کا ایک اہم پہلو یہ بھی رہا کہ جہاں متعدد تقریبات منعقد کی گئیں وہیں بادشاہ کے وسیع و عریض محل کے روبرو 11 ایسے ہاتھی بھی نئے بادشاہ کو سلامی دینے حاضر ہوئے جن کے جسم کو سفید رنگ سے رنگا گیا تھا اور ان کی سونڈ اور دانتوں کو بھی پھولوں کے ہار پہنائے گیء تھے۔ ہاتھیوں کے مہاوت بھی شاہی زردلباس پہنے ہوئے تھے اور قومی ترانہ گاتے ہوئے نئے بادشاہ مہاوجیرا لونگ کورن کی ایک بڑی تصویر کے روبرو جھک گئے۔ ایک روز قبل بھی محل کے روبرو ہزاروں تھائی شہریوں کا ہجوم اپنے نئے بادشاہ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے محل کے روبرو امڈ پڑا تھا اور بادشاہ نے بھی عوام کی جانب ہاتھ لہرا کر ان کی محبت کا جواب دیا تھا۔