احمد آباد۔ وی ایچ پی کے قومی صدر پراوین توگاڑیہ کے پر اسرار طور پر لا پتہ ہونے کے بعد وی ایچ پی کے کار کنوں نے مبینہ طور پر مسلمانوں پر حملہ کرکیااور ان کے املاک کو زبردست نقصان پہنچایا۔ٹائیمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شب پالڈی کے علاقہ میں پیش آیا۔جہاں پر وی ایچ پی کے کارکن احتجاج کرتے ہوئے راستہ بند کردئے اور مسلم طبقہ پر حملہ کرنا شروع کردئے۔الیسن کھایک منچ ( اے اے ایم) جو ایک اقلیتی حقوق کا ادارہ ہے نے یہ تمام واقعہ سامنے لایا۔
شہر کے ایک مشہور وکیل شمشاد پٹھان اور ( اے اے ایم) کے ممبر بھی ہے ۔انہوں ایک یادداشت ڈسٹرکٹ کلکٹر کے حوالے کی ہے۔جس میں انہوں نے کہا کہ معصوم مسلمانوں پر وی ایچ پی کے کارکنوں نے ظلم و زیادتی کی ہے۔شمشاد پٹھان نے وی ایچ پی کے کارکنوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
شمشاد پٹھان نے یادداشت میں کہا کہ ’’پندرہ جنوری کو وی ایچ پی کے قومی صدر پراوین توگاڑیہ جو کہ Z+ سکیوریٹی کے حامل ہیں ان کے پر اسرار لا پتہ ہونے کے بعد وی ایچ پی کے ورکرس نے پالڈی میں راستہ روک کر احتجاج کرنا شروع کردیا۔اسی دوران وہاں سے گذر رہے ایک مسلم شخص جس کو داڑھی ہے وی یچ پی کے ورکرس نے ان پر ان پر حملہ کردیا اور ان کی موٹر سیکل کو نقصان پہنچایا۔
وی ایچ پی کے کارکنوں نے مسلمانوں کے آٹو رکشا کے آئینہ کو بھی توڑڈالے۔پولیس فوری حرکت میں آئی اور کئی مسلمانوں کی جان بچائی‘‘۔یہ تمام واقعہ سٹی پولیس کی جانب سے لگائے گئے کیمروں میں قید ہوگیا۔
شمشاد پٹھان نے یادداشت میں مزید لکھا کہ ’’ وی ایچ پی کے کارکنوں نے تشدد اور فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنے کے کوشش کئے ہیں۔شمشاد پٹھان نے مطالبہ کیا کہ وی ایچ پی کے کارکنوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ریاستی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے املاک کی پابجائی کی جائے۔ایک روز بعد لا پتہ ہونے والے وی ایچ پی کے قومی صدر پراوین توگاڑیہ عوام کے سامنے آئے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کا قتل کیا جائے گا۔