باندہ آچے : انڈونیشیا کے صوبے آچے میں ڈیٹنگ کے نام پر غیرشادی شدہ لڑکے لڑکیاں آپس میں ملاقات کررہی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ایسے ایک لڑکا او رایک لڑکی کوتنہائی میں ملاقا ت کرنے پرانہیں سرعام کوڑے کی سزا دی گئی ہے ۔ ہجوم کے سامنے نقاب پوش شخص نے چھڑیاں برسائی ہے ۔
مسلم آبادی کا سب سے بڑا ملک مانے جانے والے انڈونیشیا میں آچے واحد شہر ہے جہاں مرکزی حکومت نے ایک عرصہ جاری علا حدگی پسند تحریک کو کچلنے کے لئے ۲۰۰۱ء سے اسلامی قوانین نافذ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔ قانون کے تحت کوئی بھی غیر شادی شدہ لڑکے لڑکیاں تنہائی میں ملاقات نہیں کرسکتے ہیں ۔ اس سے قبل 2016 ء میں ایک غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے تھے ۔ اسی طر ح کا ایک واقعہ 2015ء میں آچکا ہے ۔
آچے شہر میں لڑکے لڑکیوں کا آپس میں ملاقا ت کرنے کے علاوہ شراب نوشی بھی جرم ہے ۔ او راس جرم کے مرتکب کو بھی کوڑے لگائے جاتے ہیں ۔