تم مسلمان ہو ! تمہاری بچی یہاں نہیں پڑھ سکتی : غازی آباد کے ایک اسکول میں تعصبیت کی انتہا

غازی آباد : غازی آباد کے وجے نگر میں ۸؍ ویں کلاس میں پڑھنے والی بچی کو محض اس وجہ سے اسکول سے نکال دیا گیا کیوں کہ وہ مسلمان ہے ۔عدالتی حکم سے اس اسکول کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔اتر پردیش میںیوگی ادتیہ ناتھ کی حکومت کے میں مذہبی تفریق عروج پر ہے ۔غازی آباد میں ایک بچی کو محض مسلمان ہونے کی وجہ سے اسکول سے نکال دیا گیا ہے ۔

یہ معاملہ وجے نگر میں واقع نیو ریمبو پبلک اسکول کا ہے ۔متاثرہ لڑکی کے والد ریاض احمد کا الزام ہے کہ اسکول انتظامیہ نے ان سے کہا کہ تم مسلمان ہو ایک آ تنکو ادی ہو، اس لئے آپ کی بچی کو یہاں پڑھنے کی اجازت نہیں ہے ۔ریاض نے اس معاملہ کی شکایت پولیس سے کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔اس کے بعد اس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔

عدالت کے حکم پر اسکول انتظامیہ کے خلاف مذہبی احساسات مجروح کرنے سمیت کئی متعلقہ دفعات میں مقدمیہ درج کروایا ہے ۔ریاض احمد ذہنی طور سے اتنے معذور ہوگئے ہیں کہ انھوں نے یوگی ادتیہ ناتھ سے اپنی رضامندی سے مور کامطالبہ کیا ہے ۔ریاض نے کہا کہ اس سے قبل بھی ان کے ساتھ امتیاز ی سلوک کیا گیا ہے ۔ان کی لڑکی کو جان بوجھ کر فیل کردیا جاتا تھا ۔عدالتی حکم کے بعد پولیس نے پورے معاملہ کی تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے ۔