رامیشورم، 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی پہلی برسی کے موقع پر آج رامیشورم میں ان کے قبرستان پیئی کارنبو میں ‘ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نیشنل میمورئل’ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔وزیر دفاع منوہر پاریکر اور مرکزی شہری ترقی کے وزیر وینکیا نائیڈو نے یادگار کی بنیاد رکھی۔اس موقع پر مرکزی وزیر پی رادھا کرشنن اور سبھاش رام راو بھامرے ، وزیرمملکت محترمہ نیلوفر اور ایم مني کندن، ڈاکٹر کلام کے 100 سالہ بڑے بھائی اے پی جے محمد ایم میرن مرئی کائر اور ان کے لواحقین، دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور ہندستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) کے سینئر سائنسدانوں کے علاوہ کئی سینئر افسر اور سینکڑوں لوگ موجود تھے ۔قبل ازیں مسٹر پاریکر اور مسٹر نائیڈو نے ڈاکٹر کلام کے قبرستان کے دروازے پر کانسہ سے بنائی گئی سات فٹ اونچی مورتی کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے یادگار کے تھری ڈی ماڈل کی بھی نقاب کشائی کی۔ یادگار کی تعمیر ڈی آر ڈی او طرف سے کی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ سال ملک کے 11 ویں صدر ڈاکٹر کلام کا آئی آئی ایم-شیلانگ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔