حیدرآباد: معاشی پریشانیاں وی موہن ابھیاس کے سامنے رکاوٹیں کھڑا نہیں کرسکے۔ مذکورہ نوجوان سباراؤ نامی شخص کا بیٹا ہے جو سموسہ بناکراپنا گھر چلاتا ہے مگر اس شخص کے بیٹے وی موہن ابھیاس نے ایمسٹ میں ٹاپ رینک حاصل کیا۔
موہن جوحیدرآباد کی کوکٹ پلی ہاوز نگ بورڈ کالونی کے ساکن ہے نے تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرینگ ‘ اگریکلچر اور میڈیکل انٹرنس ٹسٹ میں پانچواں مقام حاصل کیا اب اس نے آندھرا پردیش ایمسٹ کاٹاپر ہے‘ جس کے نتائج مئی کے پہلے ہفتے میں جاری کئے گئے تھے۔اس کے علاوہ موہن نے جوائنٹ انٹرنس امتحانات میں قومی سطح پر چھٹا مقام اور ساوتھ انڈیا میں پہلا رینک حاصل کیا ہے۔
ذرائع سے ملی خبر کے مطابق موہن کے والد سبا راؤ کوکٹ پلی اور اسکے اطراف واکناف کے علاقوں میں سموسہ فروخت کرتے ہیں۔ موہن سموسہ بنانے میں بھی اپنے والدین کی مدد کرتا ہے۔ اب موہن کا مقصد ائی ائی ٹی چینائی میں بی ای ( انجینئرنگ فزکس) میں داخلہ لینا ہے اس کے لئے جے ای ای اڈونس جس کے امتحان 21مئی کو تھا۔موہن کی خواہش ہے کہ وہ فزکس میں ریسرچ کے ذریعہ سائنس داں بنے