جو جماعت ہندوستان کے آئین کو نہیں مانتی انکو ہندوستان میں حکومت کرنے کا کیا حق ہے، آئین ہر ملک کی مذہبی کتاب ہوتی ہے، جس طرح ہر مذہبی کی ایک مذہبی کتاب ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار کانگریس کے سینئر لیڈر راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد غلام نبی آزاد صاحب نے کیا جو ناڈیڈ میں ایک انتخابی جلسہ خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت لگاتار اقلیتوں کے حقوق کو چھین رہی ہے، آج کسی کے سیٹھ کا ہم کو خطرہ نہیں ہے بلکہ ہندوستان کے 130 کڑوڑ لوگوں کی خطرے میں ہے، اور اسکی آزادی خطرے میں ہے۔ اسکا مذہب جو بھی ہو جو بھی ہو جو ہندوستان کے آئین پر یقین رکھتا ہے وہ خطرے میں ہے۔ بی جے پی کے لوگ اپنی پارٹی کے خلاف والوں کو وطن مخالف کہتے ہیں مگر کانگریس اور دوسری سرکاروں کے دور میں جو ملک کے خلاف اپنی زبان استعمال کرے یا پستول دکھائے اسکو وطن مخالف کہا جاتا تھا۔
بی جے پی اپنے ذہن سے اس بات کو نکال لیں کہ وہ خود ہندوستان ہو تم ہندوستان نہیں ہو۔
جب گاندھی جیل میں تھے، اور نہرو اپنی بیوی کے بیماری کے باوجود آزادی کے لئے جیل میں تھے، اور مولانا ازاد انکی بہن کا انتقال ہو اس کے باوجود وہ جنازے میں شریک ہوئے بغیر اس ملک کی آزادی میں شریک رہے مگر اسی وقت یہ بی جے پی والے ملک دشمنوں کے ساتھ ہاتھ ملائے ہوئے تھے۔
بی جے پی توڑ نے کے لئے آئی اور ہم جوڑنے کے لئے آئے اور ہم نے آزادی کے وقت بھی لوگوں کو جوڑا۔ مودی صاحب ہم کو اپنے رحم پر چھوڑ دو یہ ہندو مسلمان کو آپس میں مت لڑاو۔
ہمارے وزیراعظم نے پوری دنیا میں گھوم کر مختلف شاہوں دربار کی دھول چاٹی اور انکے ساتھ کہانا کہاجایا، مگر یہ بتاؤ کبھی کسان اور غریب کے گھر میں جا کر کھانا کھایا؟
ہم اس سے پہلے بہت بار حکومت سے باھر رہے اور حزب اختلاف میں رہے، مگر ہم نے کبھی یہ محسوس نہیں کیا کہ اس سرکار کو جلدی جانا چاہیے، مگر آج اس لیے جلد بازی ہے کہ اس سے پہیلے دوسری سرکاروں اور خود بی جے پی کے سرکار میں بھی پہیلے یہ کبھی نہیں پوچھا جاتا تھا کہ اپ کی فریج میں کیا رکھا ہے اپ کھانے کے ساتھ سالن کیا کہاتے ہیں۔ کبھی ظلم نہیں ہو اور کوئی تناؤ نہیں ہوا۔۔ مگر اج ہو رہاہے۔
مجھے باہر گھومنے والا وزیر اعظم نہیں چاہیے۔ بلکہ غریب کو دور کرنے والا اوراس ملک کے کسانوں کو گلے لگانے والا اور تمام مذہب کے ماننے والوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے والا وزیر اعظم چاھیے۔ ہمکو ہندو مسلمان میں فساد کرانے والا وزیر اعظم نہیں چاہیے۔ویڈیو دیکھیں۔