حیدرآباد: پولیس تلگو سیریل اداکارہ ناگا جھانسی کی خودکشی کے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ اور اس معاملہ میں پولیس نے اس کے عاشق کو گرفتار کر کے اس سے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ پولیس کو ناگا کا دو سیل فونس دستیاب ہوئے تھے ۔ آئی فون او رسیمسنگ ۔ پولیس نے سیسمنگ فون سے معلومات حاصل کرنے کیلئے اسے کھولنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ آئی فون کھولنے میں ناکام ثابت ہوئی ۔ دوران تفتیش کئی رازوں سے پردے اٹھے ہیں ۔
پنجا گٹہ پولیس سب انسپکٹر چندر شیکھر نے بتایا کہ خودکشی کے دن جھانسی نے سوریہ سے فون پر بات کی تھی ۔ سوریہ نے فون پر ناگا سے کہا کہ وہ دودن سے اسے فون نہیں کی اس لئے ناراض ہوکر سوریہ نے فون کاٹ دیا ۔ بعد میں ناگا جھانسی نے کئی با ر اس سے بات کرنے کیلئے فون کرتی رہی لیکن وہ فون نہیں اٹھا رہا تھا ۔ ایس آئی چندر شیکھر نے بتایا کہ دوران تفتیش سوریہ نے بتایا کہ وہ جھانسی کو پچھلے دس ماہ سے جانتا ہے ۔ لیکن اس نے کبھی جھانسی کو شادی کے معاملہ میں دھوکہ نہیں دیا ۔ سوریہ نے بتایا کہ جھانسی مجھ سے شادی کرنا چاہتی تھی اور میں نے اس سے کہا تھا کہ میں میر بہن کی شادی کے بعد میرے گھر والوں سے اپنی شادی کی بات چیت کروں گا ۔ ‘‘ اسی دوران سوریہ نے جھانسی کو اپنی ماں سے دوست کے حوالہ سے ملاقات کروائی ۔
اس وقت سوریہ کی ماں نے جھانسی سے کہا کہ میں اپنے بیٹے سوریہ کیلئے لڑکی تلاش کررہی ہوں ۔ یہ سن کر ناگا جھانسی بہت افسردہ ہوگئی ۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ ناگا جھانسی کی ماں نے سوریہ پر الزام عائد کیا کہ اس نے ناگا جھانسی سے ۱۰ ؍ لاکھ روپے مالیتی سونا لیا ہے ۔ سوریہ نے اس تعلق سے کہا کہ اس نے ان زیورات کو رہن رکھواکر رقم حاصل کی ۔ کیونکہ ناگا جھانسی کے گھر والے مجھے شادی کے بعد رہنے کیلئے گھر خریدنے پردباؤ ڈال رہے تھے ۔ اس میں سے ۲ ؍ لاکھ روپے نقد جھانسی کے خاندان والوں کو ادا کئے گئے تھے ۔ سوریہ نے مزید بتا یا کہ اس نے مزید ۳؍لاکھ روپے قرض حاصل کیا تھا ۔ جھانسی کے گھر والوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ناگا نے سوریہ کو ایک لاکھ تیس ہزار روپے پر مشتمل ایک بائک بھی خرید کر دی تھی ۔
اس تعلق سے سوریہ نے پولیس کے سامنے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ناگا جھانسی نے ایک دوسری ۵۰؍ ہزار روپے مالیتی بائک دلوائی تھی ۔ جھانسی کی ماں نے ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سوریہ نے جھانسی کو اپنی اداکاری کے پروفیشن کو ترک کرنے پر دباؤ ڈال رہا تھا لیکن ناگا جھانسی نے اس کی پروا ہ نہ کی او ر اپنی اداکاری جاری رکھی او ر سوریہ کو اطلاع دئے بغیر اس نے چینائی چلی گئی تھی ۔ پولیس نے متوفیہ ناگا جھانسی کے خاندان والوں کے بیان پر سوریہ کے خلاف آئی پی سی دفعہ ۳۰۶ ( خودکشی کرنے پر اکسانا) او ردفعہ ؍ ۴۱۷ (دھوکہ بازی) درج کر کے عدالتی تحویل میں پیش کردیا ہے ۔