سدی پیٹ: پربھاکر ریڈی نامی ایک سب انسپکٹر نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں اپنی ہی سروس ریلولر سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔مذکورہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے موضع کوکنور پلی پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔
اسی پولیس اسٹیشن میں یہ دوسرا خودکشی کا واقعہ ہے۔ سال2016اگست میں ایس ائی راما کرشنا ریڈی نے بھی سروس ریلولر سے خودکشی کرلی تھی۔ دونوں پربھا کر ریڈی اور راما کرشنا ریڈی دونوں کا تعلق بھی ایک ہی پولیس اسٹیشن سے تھا۔
فیملی ممبرس کے بیان کے مطابق اعلی عہدیداروں کی جانب سے پیسے کے لئے دباؤ خودکشی کی اصل وجہہ ہے۔تلنگانہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
کوکنور پلی کے مقامی لوگوں نے مبینہ طورپر ایک علاقائی چیانل کی ڈی ایس این جی ویان کو آگ لگادی