تلنگانہ کے طالب علم ڈی انودیپ نے سیول سرویس 2017 کے امتحانات میں سارے ملک میں سرفہرست

حیدرآباد /27 اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے طالب علم ڈی انودیپ نے سیول سرویس 2017 کے امتحانات میں سارے ملک میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے ۔ سیولس 2017 کے قطعی نتائج آج جاری کئے گئے ۔ یونین پبلک سرویس کمیشن ( یو پی ایس سی ) نے آج نتائج اپنے سرکاری ویب سائیٹ www.upsc.gov.in پر جاری کئے ۔ جس میں ضلع جگتیال ، مٹ پلی سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل کے فرزند Durisetty Anudeep نے سارے ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ۔ گذشتہ سال 18 جون کو پریلمس ٹسٹ انعقاد کیا گیا تھا ۔ جس میں کامیاب ہونے والے امیداروں کیلئے 28 اکٹوبر تا 3 نومبر کے درمیان سیولس مینس امتحانت کا یو پی ایس سی نے انعقاد کیا تین زمروں میں پلمینری ، مینس اور انٹرویو میں سیول سرویس امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے والوں کیلئے فروری میں انٹرویو لیا گیا تھا جس کے آج نتائج جاری کردئے گئے ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے سیول سرویس میں ملک بھر میں سرفہرست مقام حاصل کرنے والے ڈی انودیپ کو مبارکباد دی ہے ۔ دونوں تلگو ریاستوں میں جہاں ڈی انودیپ کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے وہیں شیلم سائی تیجا کو 43 واں ناراپو ریڈی کو 100 واں مادھوری کو 144 واں ویویک جانسنس کو 195 واں کرشنا کانت پٹیل کو 607 واں وائی اجئے کمار کو 624 واں اور بھارگو شیکھر کو 816 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔