حیدرآباد: تلنگانہ ریاست بیلم پلی کے منچریال کا رہنے والا ایک نوجوان لڑکا امریکہ کے فلوریڈا کے دیسٹن بیچ میں غرقاب ہوگیا۔ متوفی کی شناخت شراون کمار سے ہوئی ہے۔ شراون اتوار کے روز اپنے دوستوں کے ساتھ تیرنے گیا تھا شراون تیرنے سے واقف نہ تھا جس سے وہ غرقاب ہوگیا ۔ بہت دیر ہونے کے بعد بھی شراون پانی سے باہر نہ آیا تو اس دوستوں نے انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی ۔ انتظامیہ نے اس کی نعش کو پانی سے نکالا ۔
امید کی جارہی ہے کہ چار پانچ دنو ں میں شراون کمار کی نعش تلنگانہ لائی جائے گی ۔ شراون کمار امریکہ کو اعلی تعلیم کی غرض سے گیا تھا ۔ اور اس کا ارادہ تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ وہاں ہوٹل کا آغاز کریں ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے شراون کی نعش کو ریاست لا نے میں تعاون کیا جارہا ہے ۔