دنیا بھر کے غیرمقیم ہندوستان سے گلوبل کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے ٹی پی سی سی صدر اتم کمار ریڈی نے تلنگانہ پردیش کانگریس کی کارکردگی اور ٹی آر ایس کی زیرقیادت حکومت کی دھاندلیوں کے متعلق خطاب کیا۔
اس موقع پر مسٹر اتم کمار ریڈی نے غیرمقیم ہندوستانیوں کی اس ضمن میں چلائی جارہی شعور بیداری مہم کی بھی ستائش کی ۔اس کے علاوہ تلنگانہ کی عوام کے حقوق اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بھی روشنی ڈالی۔مسٹر اتم کمار ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کے متعلق بالخصوص تلنگانہ تحریک میں سرگرم رول ادا کرنے والوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اپنی رائے پیش کرنے او رجمہوری انداز میں جدوجہد کرنے پر زوردیا۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ کس طرح تلنگانہ تحریک میں سرگرم رول اد کر نے والوں کے ساتھ ناانصافیاں کی جارہی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ آنے والے 2019کے انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کو سبق سیکھانے کے لئے تیار ی کی جارہی ہے۔مسٹر اتم کمار ریڈی نے میڈل ایسٹ میں اپنی اس تحریک کو وسعت دینے اور اپنے مشن کو آگے لے جانے پر زوردیا۔انہو ں نے کہاکہ ڈاکٹر ونود این آر ائی سل چیرمن پر اپنا بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کے جاری سلسلے کے متعلق غیرمقیم ہندوستانیوں میں شعور بیداری مہم کے سلسلے میں شدت پیدا کریں گے۔ رکن قانون ساز کونسل ایم لنگا ریڈی نے بھی غیرمقیم ہندوستانیو ں سے بات کرتے ہوئے 2019کے انتخابی منشور کی تیاری میں تمام این آ ر ائیز کے سوشیل میڈیا پر تحقیقی کام کو جاری رکھنے کی دعوت بھی دی ۔
تلنگانہ اورسیز کنونیر ریاداس منتھنا نے تلنگانہ اورسیز کانگریس کے کم وقت میں امریکہ کے اندر کامیابیوں کا تذکرہ کیااور بتایا کہ امریکی دورے کے وقت انہوں نے اپنی ٹیم کو راہول گاندھی سے متعارف بھی کروایاتھا۔ڈاکٹر محمد جمیل کو کنونیر تلنگانہ اورسیز کانگریس نے اقلیتیں جو کہ کانگریس کے روایتی ووٹر ہیں انہیں اپنی طرف راغب کروانے کے لئے ٹی پی سی سی میں اقلیتوں کو نمائندگی فراہم کرنے پر زوردیا ہے۔کوکنونیر راجہ بوڈا نے این آر ائز کے سوشیل میڈیا رول پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ٹی پی سی سی کی جانب سے مزیدڈاتٹا کی فراہمی درکار ہے۔کور ٹیم کے رکن رام موہن کپل وائی نے اسمبلی میں ٹی آر ایس کی جانب سے آواز کو دبانے کی کوششو ں کی مذمت کی او رکہاکہ یہ جمہوریت کا ستون ہے ۔
یوکے سے سدھاکر گوڑ نے تنظیموں تبدیلیوں کو ضروری قراردیا۔ وجئے دونتی او رپھانی ریڈی بدام نے بھی ٹی آ رایس کے غیر جمہوری اقدامات کی مذمت کی ۔ این آر ائی سندیپ ونگالا‘ سرینواس رانا بوتھوائی فار فارمرس‘ نریش ریی کٹا اور ایک سو سے زائد این آر ائیز جن کا تعلق امریہ اور یوکے سے ہے نے گلوبال کانفرنس میں صدر پی سی سی اتم کمار ریڈی کے ساتھ شرکت کی