محبوب آباد : محبوب آباد ضلع کے نما لا پاڈو گاؤں میںآج سڑک حادثہ پیش آیا ۔ جس میں ۳۶ ؍ افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثہ کی وجہ گاڑی کا ٹائر پھٹ پڑنے سے پیش آیا ۔ تمام زخمیوں کو محبو ب آباد کے مقامی اسپتال میں شریک کیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کتہ گوڑم ضلع کے بومن پلی گاؤں کے رہنے والے ان متاثرہ ۳۶؍ افراد نے تروپتی مندر جانے کیلئے ایک ٹاٹا ٹرالی کرایہ پر حاصل کی ۔راستہ میں نمالاپاڈولو گاؤں کے قریب ٹرالی کا ٹائرپھٹ پڑا او رگاڑی بے قابو ہوگئی ۔
زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس حادثہ میں ایک لڑکا ایک بایاں ہاتھ ٹوٹ جانے کی بھی اطلاع ہے ۔