تلنگانہ میں حزب اختلاف کی جماعتیں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کو لے کر معاملات طئے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری اور تلنگانہ امور کے انچارج آر سی کنٹیا نے نئی دہلی میں اعلا ن کیاکہ119میں سے کانگریس 94پر مقابلہ کریگی او رپچیس سیٹیں اتحادی جماعتوں کے لئے چھوڑ دئے جائیں گے۔ چودہ تلگودیشم پارٹی( ٹی ڈی پی)اٹھ تلنگانہ جنا سمیتی اور تین کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا۔

نئی دہلی۔تلنگانہ میں عظیم اتحاد کے لئے متعدد دور کی مصروف ترین بات چیت کے بعد جمعرات کے روز مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لئے مہاکوٹمی( عظیم اتحاد) کی تشکیل کی غرض سے سیٹوں کی تقسیم کے معاملات بالآخر طئے کرلئے گئے ہیں۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری اور تلنگانہ امور کے انچارج آر سی کنٹیا نے نئی دہلی میں اعلا ن کیاکہ119میں سے کانگریس 94پر مقابلہ کریگی او رپچیس سیٹیں اتحادی جماعتوں کے لئے چھوڑ دئے جائیں گے۔ چودہ تلگودیشم پارٹی( ٹی ڈی پی)اٹھ تلنگانہ جنا سمیتی اور تین کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا۔تاہم پارٹی صرف 93سیٹوں پر مقابلہ کریگی جبکہ ایک سیٹ تلنگانہ انٹی پارٹی صدر چیرکو سدھاکر کے لئے چھوڑ دی جائے گا۔

کانگریس لیڈر نے کہاکہ’’وہ کانگریس کے نشان پر مقابلہ کریں گے ‘ کیونکہ الیکشن کمیشن نے ان کی پارٹی کے لئے انتخابی نشان ابھی تک جاری نہیں کیاہے‘‘۔ کنٹیا نے کہاکہ عظیم اتحاد کے ساتھ کانگریس پارٹی 74میدواروں کی پہلی فہرست نئی دہلی میں ہفتہ کی صبح اجرائی عمل میں لائے گی۔انہوں نے کہاکہ ’’ ہم مزید بیس سیٹوں پر امیدواروں کو قطعیت دینے کے قواعد میں مصروف ہیں جو بہت جلد مکمل کرلیاجائے گا‘‘۔

سیٹوں کی تقسیم کے متعلق تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے لیڈران نے پارٹی صدر این چندرا بابو نائیڈو سے امرواتی ملاقات کی اور مقررہ چودہ سیٹوں کے متعلق جانکاری دی۔تلنگانہ ٹی ڈی پی لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ آر چندرشیکھر ریڈی نے کہاکہ ’’ وہیں سیٹوں کو لے کر کچھ بھی مسلئے نہیں ہے‘ ایسی دو‘ تین سیٹوں پر بات چیت جاری ہے جس پر کانگریس اور تلگودیشم پارٹی دونوں ہی اپنے دعوی پیش کررہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہاکہ عظیم اتحاد یقینی ہے اور یہ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کی راتوں کی نیند حرام کردے گا۔تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر ایم کودنڈارام دس سیٹ مانگ رہے تھے مگر انہیں اٹھ سیٹوں پر رضا مند کرلیاگیاہے۔ٹی جے ایس کے ایک لیڈر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ’’ہم نے صرف وہی سیٹیں مانگیں ہیں جہاں پر ہمارا مضبوط موقف ہے‘‘۔

مذکورہ سی پی ائی جس کو تین سیٹیں الاٹ کی گئی ہے اس کا مطالبہ تھا کہ مزید تین سیٹوں پر وہ مقابلہ کرے گی مگر کانگریس نے انکار کردیا۔ آنے والے دنوں میں کانگریس تشکیل حکومت کے لئے لفٹ پارٹی کو مزید دوسیٹ دینے پر رضامندی ظاہر کرچکی ہے۔