نظام آباد(تلنگانہ): ڈاکٹرکی غیر موجود گی میں سوپروائزر نے ایک عورت کی زچگی کرڈالی جس سے نومولود فوت ہوگیا۔ یہ واقعہ نظام آبا دکے ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایک حاملہ عورت کو زچگی کیلئے سرکاری اسپتال میں شریک کروایاگیا تھا۔ لیکن اس وقت اسپتال کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔ او رعورت کی تکلیف بڑھتی چلی جارہی تھی۔ سوپر وائزر کی خدمات انجام دینے والے ایک شخص نے اس عورت کی ڈیلیوری کرڈالی۔
اس کے کچھ دیر بعد نومولود کی موت واقع ہوگئی۔ خاتون کے رشتہ داروں نے دواخانہ کے باہر دھرنا دیا اور اسپتال کے اسٹاف کے خلا ف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ پڑوسی ریاست کے ویسٹ گوداوری میں اسی طرح کا ایک واقعہ میں ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں ایک نرس نے ڈیلیوری انجام دی جس میں نومولود کی جان چلی گئی۔