تلنگانہ ایس ایس سی امتحانات نتائج آئندہ ہفتہ متوقع

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ ایس ایس سی امتحانات کے نتائج جاریہ ماہ کے تیسرے ہفتہ میں جاری کیا جائے گا۔

اعلان کئے جانے کے بعد بورڈ آف سکنڈری کے سرکاری ویب سائٹ سے نتائج ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ نتائج سے قبل بورڈ طلبہ کی سہولت کیلئے ایک ایپ متارف کروانے کے بارے میں غور کررہا ہے۔ اس کے بعد طلبہ اپنے نتائج اس ایپ کے ذریعہ دیکھ سکتے ہیں۔