تلنگانہ اور اے پی میں مزید بارش کی پیشن گوئی

حیدرآباد، 22ستمبر (یواین آئی )مغرب وسطی خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ بنا ہوا ہے جس کے زیراثر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران حیدرآباد سمیت دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی حصوں میں بارش کا امکان ہے ۔حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے حکیم پیٹ میں 17سنٹی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ آنے والے ماہ کی دس تاریخ تک بارش کاموسم برقرار رہے گا۔ماہی گیروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔