حیدرآباد: تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے سپلیمنٹری امتحانات فیس ادخال کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے ۲۷؍ اپریل تک کیا ہے ۔ پہلے اس کی آخری تاریخ ۲۵؍ اپریل تھی ۔
بورڈ نے طلباء او رسرپرستوں کو راحت دیتے ہوئے دو دن کی توسیع کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سال کئی طلباء ناکام ہوگئے ہیں ۔ طلبہ کا الزام ہے کہ بورڈ نے انہیں ناکام کردیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں طلباء نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے روبرو دھرنا بھی دیا ۔ اور کئی سیاسی قائدین نے بھی بورڈ کی کارکردگی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ۔