تلنگانہ اقلیتی ویلفیر اسکول میں ۲۰؍ طلبہ فیور وائرل میں مبتلا 

حیدرآباد : کتہ پیٹ کے تلنگانہ مائناریٹی ویلفیر اسکول میں بخار کا وائرل پھوٹ پڑا ۔ جس سے ۲۰؍ طلبہ سخت جاڑا بخار اور جلد کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ملک پیٹ کے ایریا اسپتال کی ایک ٹیم مذکورہ اسکول پہنچ گئی ۔سینئر ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے عوام کو احتیاط کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگ جوڑ درد کی شکایت کررہے ہیں ۔ یہ جوڑ درد چکن گنیا کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ بہت تیزی سے جسم میں پھیلتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس بھی زیادہ خطرناک بیماری فیور وائرل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی اسکولس میں یہ وائرل بہت تیزی سے پھیلتا ہے ۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ صاف صفائی کی خاص خیال رکھیں اور اپنے منہ کو ڈھانک کررکھا کریں ۔ اور کھانسی او رچھینکنے کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھو لیا کریں ۔