تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی راجندر نگر میں ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے تصویر لینے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔تلنگانہ کے چیف الیکٹورل افسر رجت کمار نے انتباہ دیتے ہوئے قبل ازیں کہا تھا کہ ووٹ دیتے ہوئے سیلفی لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کیونکہ ووٹ کس کو دیاجاتا ہے ، ایک رازدارانہ بات ہوتی ہے۔
حلقہ راجندر نگر میں ووٹ دیتے ہوئے سیلفی لینے والے نوجوان کو گرفتار کرتے کرلیا گیا۔اس نوجوان کی شناخت اپرپلی کے رہنے والے شیواشنکر کے طورپر کی گئی ہے۔اس سلسلہ میں اس نوجوان کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا۔