تلنگانہ اسمبلی انتخابات : بیڈمنٹن اسٹار جوالہ گٹا کا نام ووٹر لسٹ سے غائب ، سوشل میڈیا پر ظاہر کی ناراضگی

اس واقعہ کی انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے اطلاع دی ۔انہوں نے کہا کہ فہرست رائے دہندگان میں نام نہ پاکر ان کو حیرانی ہوئی ۔انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ جب ان کا نام ہی فہرست رائے دہندگان میں نہ ہو تو پھر کس طرح انتخابات کے منصفانہ ہونے کی امید کی جاسکتی ہے۔

فہرست رائے دہندگان میں نام نہ ہونے پر بیڈ منٹن کی مشہور کھلاڑی جوالہ گٹا نے برہمی کا اظہار کیا۔تلنگانہ انتخابات کے سلسلہ میں وہ حق رائے دہی سے استفادہ کے لئے مرکز رائے دہی پہنچیں تاہم فہرست رائے دہندگان میں اپنا نام نہ پا کر جوالہ برہم ہوگئیں۔