تلنگانہ : آئندہ ایک ہفتہ تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کا اندیشہ ، احتیاط ضروری 

حیدرآ باد: ملک کے کئی شہروں میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ ہونے لگا ہے او راس عوام کواحتیاطی تدابیر کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے ۔ گرما کے موسم میں گرم ہوائیں انسانی جسم کیلئے مضر ہوتے ہیں ۔ شہر میں گرمی میں شدت کے سبب سڑکوں پر ٹرافک میں کمی واقع ہوگئی ہے ۔ او رکہا جارہا ہے کہ آئندہ ایک ہفتہ تک گرمی برقرار رہے گی ۔ ماہرین موسمیا ت کے مطابق شدید گرمی کے اوقات میں نکلنے والے الٹر وائلٹ شعائیں انسانی جسم کو متاثر کرسکتی ہیں ۔

ماہرین موسما ت کا کہنا ہے کہ دھوپ کے اوقات میں شدید ضرورت کے باعث ہی باہر نکلنا چاہئے ورنہ باہر نکلنے سے گریز کریں او رگھروں میں بھی پانی وغیرہ کا استعمال زیادہ کرنا چاہئے تاکہ جسم سے نکلنے والے پانی کی مقدار کو برابرہوجائے ۔ شہر کے کئی مقامات پر درجہ حرارت ۴۰؍ ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرگیا ہے ۔ ماہرین موسمیات کے مطابق دھوپ کے اوقا ت میں باہر جانے سے قبل سر کو اچھی طرح ڈھانک لینا چاہئے ۔