تقریبا 12 سال سے کوما میں رہ رہی خاتون نے بچےکو دیا جنم، معاملہ کی تحقیقات جاری

انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ امریکہ کی ریاست ایریزوناکی راجدھانی فینکس کے ایک اسپتال میں گزشتہ 12برسوں سے زیادہ عرصہ سے کوما میں پڑی ایک خاتون نے 29 دسمبر کو ایک بچہ کوجنم دیا ہے۔ تو وہیں پولیس اس بات کی جانچ کی جارہی ہے کہ آخر وہ خاتون کیسے حاملہ ہوگئی اور اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسپتال کے کسی ملازم نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

بتا دیں کہ خاتون نے 29 دسمبرکو ایک صحت مند بچے کو جنم دیاہے لیکن پورے معاملہ میں حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ آخر کسی کو بھی بروقت خاتون کے حاملہ ہونے کا پتہ نہیں چل سکا۔ اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد پولیس محکمہ نے خاتون کے ساتھ جنسی استحصال ہونے کی جانچ شروع کردی ہے ۔

اسپتال انتظامیہ نے فی الحال خاتون کی شناخت راز میں رکھی ہے اور سبھی مردملازمین کے خون کے نمونے لیکر بچے کے ڈی این اے سے ملایاجارہاہے ۔ انسانیت کو شرمسار کرنے والے اس واقعہ کا پتہ چلتے ہی اسپتال انتظامیہ نے اب دیگر خاتون مریضوں کے کمرے میں مرد ڈاکٹر یا کسی ملازمین کے تنہا داخلہ پر پابندی لگادی ہے اور اب ان کے ساتھ ایک خاتون بھی ہوگی ۔

موصولہ اطلاع کے مطابق کوما میں رہ رہی خاتون کے والدین کی 14سال قبل ڈوبنے سے موت ہوگئی تھی اور اس حادثہ کے بعد یہ کوما میں چلی گئی تھی اور ایک نرسنگ ہوم میں داخل تھی ۔