تعلیمی ادارے میں’’ سیاسی تقریر‘‘ کرنے پر ہاردیک پٹیل کے خلاف مقدمہ درج 

جام نگر۔ پولیس نے بتایا کہ دوماہ قبل تعلیمی اور کسانوں کی فلاح بہبو د کے لئے گاؤں میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ’’ سیاسی ‘‘ تقریر کرنے پر کوٹہ تحریک کے سربراہ ہاردیک پٹیل کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیاگیا ہے۔

جام نگر( رورل) سب ڈیویثرنل مجسٹریٹ ( ایس ڈی ایم) آر کے پٹیل کو پیش کی گئی شکایت میں کہاگیا ہے کہ تعلیمی اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے دھوتار پر گاؤں میں تقریب منعقد کرنے کی اجازت دینے کے باوجود ‘ ہاردیک پٹیل کی تقریر کے ساتھ ہی یہ ایک سیاسی پروگرام میں تبدیل ہوگیا۔

ایک روز قبل ہی جام نگر ’اے‘ڈویثرن پولیس اسٹیشن میں کیس رجسٹراڈ کیاگیا ہے۔ شکایت کردہ کے مطابق ہاردیک اور ان کے ساتھی انکت دھاڈیا نے تقریب کے لئے دی گئی اجازت کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔دھاڈیا نے پچھلے سال4نومبر کو دھوتار پر گاؤں میں عوامی ریالی کی اجازت مانگی تھی۔

ایس ڈی ایم نے شکایت میں کہاکہ’’ کسانوں اور تعلیمی ویلفیر پروگرام کے لئے اجازت دی گئی تھی جو جام نگر تعلقہ کے دھوتاپر گاؤں میں منعقد ہوا مگر یہ پروگرام ہاردیک پٹیل کی تقریر کے فوری بعد سیاسی تقریب میں تبدیل ہوگیا۔ہم نے تمام جانکاری اور تفصیلات حاصل کرنے کے بعد شرائط کی بنیاد پر پروگرام کی اجازت دی تھی‘ مگر ان شرائط کی خلاف ورزی کی گئی ‘‘۔

جام نگر اے ڈویثرن پولیس نے ہاردیک پٹیل اور دھاڈیا کے خلاف سکین36(اے)‘72(2)اور گجرات پولیس ایکٹ کے 134کے تحت مقدمہ درج کیا۔