تعزیتی جلسہ میں ہنسی مذاق کرنے والے منسٹر س کا اٹل بہاری واجپائی کی بھانجی مانگا استعفیٰ

سابق وزیر اعظم انجہانی اٹل بہاری واجپائی کی بھانجی کرونا شکلہ نے ہفتہ کے روز چھتیس گڑہ کے دومنسٹر س کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جنھیں بی جے پی قائدکے تعزیتی جلسہ کے دوران ہنسی مذاق کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں دیکھایاگیا ہے
مذکورہ ویڈیو جو وائیرل ہوا ہے جس میں وزیر زراعت برج موہن اگروال اور وزیر صحت اجئے چندرکار کو23اگست کے روز واجپائی کی تعزیت میں منعقدہ تقریب کے دوران شہہ نشین پرہنسی مذاق کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

شکلہ جو اب کانگریس میں ہیں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے منسٹرس کا غلط برتاؤ دیکھ کر ان کے دل کو کافی تکلیف ہوئی ہے۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’بھارت رتن اٹل جی جنھوں نے ریاست قائم کی ہے ان کے تئیں منسٹرس کے پاس کوئی احترام نہیں ہے‘‘۔ چھتیس گڑہ کی تشکیل واجپائی کے دور اقتدار میں عمل میں ائی تھی۔شکلہ جو کہ چھتیس گڑھ میں جنجگیر ۔

چمپا سے بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ رہی ہیں نہ 2013میں بی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

اگر بی جے پی کی اعلی قیادت اور وزیراعظم نریندر مودی واجپائی کا احترام کرتے ہیں تو وہ ان منسٹر س کوہٹنے کے لئے کہیں گی یا پھر انہیں برطرف کردیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی آنی والی نسلوں کے لئے یہ ضروری ہے تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کے تعزیتی جلسوں میں کس طرح کا رویہ اختیار کیاجاتا ہے۔جہاں پر کانگریس کی جانب سے ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے‘ وہیں بی جے پی قیادت کی جانب سے اس پر اب تک کوئی ردعمل پیش نہیں کیاگیا۔

شکلہ نے بی جے پی الزام عائد کیا ہے کہ وہ ریاست کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں واجپائی کی موت سے جیت حاصل کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے