تعجب ہے کہ کس طرح بیف کھانے والے ایک شخص ایم پی میں جیت گیا‘ کیلاش وجئے ورگیا کا بیان

بھوپال ( سنٹرل) اسمبلی سیٹ پر بی جے پی امیدوار سریندر ناتھ سنگھ کی شکست کو لے کر پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیا نے کہاکہ مجھے حیرت ہوئی کہ بیف کھانے والا ایک شخص الیکشن کیسے جیت گیا ؟۔

بھوپال ۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیا نے ہفتہ کے روز ایک پھر متنازعہ بیان دیا ‘ جس پر تنازعہ ہوسکتا ہے۔ یہ تبصرہ انہوں نے مدھیہ پردیش کے اسمبلی الیکشن میں بھوپال( سنٹرل) سیٹ پر بی جے پی امیدوار سریندر سنگھ کی ہارکو لے کر کیا۔

وجئے ورگیا نے کہاکہ ’’مجھے تعجب ہے کہ بیف کپانے والے ایک شخص الیکشن کیسے جیت گیا‘ جبکہ مدھیہ پردیش میں گائے کاقتل کی مخالف کرنے والے محب وطن پارٹی اقتدار میں تھی‘‘۔ماناجارہا ہے کہ وجئے ورگیا کے نشانے پر کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود تھے‘ جو کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن بھی ہیں۔

عارف نے الیکشن میں بی جے پی کے سریندر ناتھ سنگھ کو شکست فاش کیاتھا۔بھوپال میں ہفتہ کے روز بی جے پی کے بوتھ لیول کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وجئے ورگیا نے کہاکہ ’’ اسمبلی الیکشن میں کافی لیڈر ہارے‘ لیکن مجھے سب سے زیادہ دکھ سریندر ناتھ سنگپ کی ہار کا ہے۔

مجھے تعجب ہے کہ اس وقت ریاست میں راشٹر وادی حکومت تھی ‘ جس نے گائے کے قتل پر روک لگادی تھی۔ اس کے باوجود بیف کھانے والا ایک شخص ہمارے خلاف جیت گیا۔یہ ہم سب کے لئے شرمناک حالات ہیں‘‘۔

وجئے ورگیا نے جب یہ تبصرہ کیا ‘ اس وقت سریندر ناتھ سنگھ بھی شہہ نشین پر موجود تھے ۔ انڈین ایکسپرس نے اس مسئلے پر کیلا ش وجئے ورگیا سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ ’’ مجھے جو کہناتھا میں نے کہہ دیا۔

یہ کوئی اہم موضوع نہیں ہے۔ وہ ( مسعود) میرے لئے اتنا خاص نہیں ہے کہ میں اس پرتبصرہ کروں۔جو بھی میں نے کہانہ تو میں اس کی مذمت کرتاہوں اور نہ ہی اس کو خارج کرتاہوں

۔کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے کیلاش وجئے ورگیا کے الزامات کو پوری طرح سے خارج کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ’’ بی جے پی لیڈر یا تو میرے بیف کھانے کا ثبوت پیش کریں یاتو معافی مانگیں۔ یہ ان کی الجھن بول رہی ہے۔ کیاانہوں نے کبھی میرے ساتھ لنچ کیایا ڈنر کیا؟۔ انہوں نے مجھے کب بیف کھاتے ہوئے دیکھا؟‘‘۔

غورطلب ہے کہ بھوپال سنٹر کی اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے سریندر ناتھ سنگھ اور کانگریس کے عارف مسعود کے بیچ مقابلہ ہوا تھا۔ اس سیٹ پر عاف مسعود نے جیت حاصل کی۔ انہیں76647ووٹ ملے تپے جبکہ سریندرناتھ کو61,890ووٹ حاصل ہوئے ۔

واضح رہے کہ 2013کے اسمبلی الیکشن میں مسعود اور سریندر ناتھ کے بیچ مقابملے ہوا تھا اس میں سریندر ناتھ نے جیت حاصل کی تھی