تصوئیر میں کون سچا کون جھوٹا فلم کی تھی جس میں سری دیوی اور رشی کپور نے کام کیاتھا مگر ریشی اداکارہ اور فلم دونوں کو یاد نہیں کرسکے۔
رشی کپور او رسری دیو ی نے بہت ساری فلموں میں کام کیاہے جس میں 90کے دہے کی چاندنی او رنگینہ کافی مشہور ہوئی ہیں۔
مذکورہ ادکار اپس میں اچھے دوست اور کافی مشہور جوڑی بھی رہے ہیں۔
شاید یہی وجہہ ہے کہ جب ٹوئٹر پرتصوئیر میں رشی کپور نے سری دیوی کو پہچان سے انکار کیاتو لوگ حیران ہوگئے۔
ایک عورت جس نے رشی اور سری دیوی کی پرانے تصوئیر شیئر کی تھی کہ جواب میں رشی کپور نے لکھا کہ’’کونسی فلم ہے یہ؟اور میرے ساتھ موجود اداکارہ کو میں پہچان نہیں سکا‘‘ اس کے بعد ٹوئٹر پر مداح حیران ہوگئے اور حسب روایت ان کو ٹرول کیاجانے لگا۔
What film is this? And I cannot recognise the actress with me! https://t.co/NpZlqurrq8
— Rishi Kapoor (@chintskap) August 4, 2018
ایک مداح نے لکھاکہ’’ اداکارہ توسری دیوی ہے مگر میں اداکار کو پہچان نہیں سکا‘‘ اور ایک ٹوئٹرصارف نے ان کی یاداشت کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھاکہ’’ یہ وہی لیڈر ہے جس نے آپ کی ناچنے کی قابلیت پر قدم بہ قدم سنبھالا ہے چنٹو ۔ اور وہی ایک لیڈی سری دیوی ہے‘‘۔
اور ایک صارف نے انہیں ٹرول کرتے ہوئے لکھاکہ’’ پاگل یہ وہ اداکارہ ہے جو سارے ملک میں مشہور ہے اور انڈیا کی سوپر اسٹار کہاجاتا ہے اس کو۔ اپنی اداکارہ اور شہرت میں وہ تم سے کہیں زیادہ آگے ہے۔
آپ کوساوتھ انڈیا میں کوئی نہیں پہچانتا مگر کشمیر سے کنیا کماری تک اس لیڈی کی پہچان ہے‘‘ ۔ مذکورہ کلپ دراصل فلم کون سچا کون جھوٹا کی تھی۔
رشی کی غائب دماغی پر ٹوئٹر پر ہوسکتی ہے مگر وہ ان لوگوں میں ہیں جنھوں نے اداکارہ کی موت کے متعلق خبر سننے کے بعد سکتہ ہوگئے تھے۔ ان کی فلم چاندنی کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹر پر رشی کپور نے لکھا تھاکہ’’ آج کے بعد سے راتوں کی روشنی غائب ہوگئی۔
چاندنی ہمیشہ کے لئے چلی گئی‘‘۔ انہوں نے سری دیوی کی موت پر کافی مایوسی ہوئی تھی۔
انہوں نے ٹوئٹ کیاتھا کہ’’ کس طرح سری دیوی اچانک ایک ’’ باڈی‘‘بن گئی؟‘‘ تمام ٹیلی ویثرن چیانل رپورٹنگ کررہے ہیں کہ’’ ممبئی کو باڈی لائی جارہی ہے‘‘