محمد نور رحمن شیخ قونصل جنرل انڈیا متعین جدہ اور چیف ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہدعلی خان کے ہاتھوں اسلامک کیلی گرافی اور آرٹ نمائش کا افتتاح عمل میں آیا۔مذکورہ اسلامک آرٹ کیلی گرافی نمائش انڈین قونصلیٹ جنرل دفتر کے پریس روم میں منعقد کی گئی ۔
جناب نور رحمن نے نمائش کی ستائش کی ۔دیگر ممالک کے سفارتکاروں نے بھی نمائش کا مشاہدہ کیا اور اسکی ستائش بھی کی ۔سعودی اور ہندوستانیوں کی کثیرتعداد نے نمائش کا معائنہ کیا۔جناب ظہیر الدین علی خان ایم ڈی روزنامہ سیاست اور محمد حفیظ نے اسلامک کیلی گرافی او رآرٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں بھی اسلامک کیلی گرافی نمائش کا انعقاد عمل میں لایاجاچکا ہے۔
قونصلیٹ جنرل آف انڈیا متعین جدہ اور سعودی انڈین بزنس نٹ ورک ( ایس ائی بی این) نے مشترکہ طور پر تین روز انڈین فوڈ فیسٹول کا قونصلیٹ جنرل آف انڈیا متعین جدہ کے دفتر میں انعقاد عمل میں لایاہے۔ یکم اپریل کو بھی فو ڈ فیسٹول جاری رہے گی۔ جناب ظہیرالدین علی خان نے بتایا کہ قونصلیٹ جنرل آف بنگلہ دیش نے جناب زاہد علی خان سے گذارش کی ہے کہ بنگلہ دیش میں بھی نمائش کا اہتمام کریں۔
You must be logged in to post a comment.