گوہاٹی۔کاروان محبت کی ٹیم آسام کے ضلع گول پارا پہنچی اور احتجاج کے دوران پولیس کے ہاتھوں ہلا ک ہونے والے شمس الحق کے والد یعقو ب علی سے ملاقات کی۔
ڈاکٹرہر ش مندرکی قیادت میں‘ڈاکٹر رام پنیانی‘ اور مسٹر جان دیال اور کاروان کے دیگر لوگ کوکراجھار پہنچے اور ہندوتوا دہشت کے شکار رفیق السلام جس کو آر ایس ایس کارکنوں نے قتل کردیا تھا کو خراج عقید ت پیش کی۔ملک میں تیزی کے ساتھ پھیل رہے فرقہ وارانہ نفرت کا احساس خطرناک ہے ۔
سماج کے ایک مخصوص حصہ کو نشانہ بناکر یہ احساس دلانے کی کوشش کی جارہی ہے‘ ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے۔ہندوستان کو ایک ہندو اسٹیٹ میں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تو دوسری طرف دستور کو ہندو مذہبی کتابوں کے متعلق تبدیل کرنے کی سازشیں جاری ہیں۔
ہندوتوا دہشت گردو کا شکار افراد سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کے لئے ’’ کاروان محبت ‘‘ کی شروعات آسام سے ہوئی ہے۔ مشہو رسماجی کارکن مسٹر رام پنیانی‘ مسٹر ہرش مندر ‘ مسٹر جان دیال اور دیگر نے متاثرین کو مشورہ دیا کہ وہ حالات کو سدھار میں جدوجہد کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ 80فیصدلوگ ان کیساتھ ہیں۔
You must be logged in to post a comment.