اگر تلہ: بی جے پی کے لیڈر سنیل دیودھر نے تریپورہ میں بیف پر پابندی کے تعلق سے کہا کہ یہاں کی عوام جس طرح چاہتی ہیں حکومت اسی حساب سے کام کرتی ہے۔
واضح رہے کہ تریپورہ میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد مسلسل یہ سوال پوچھا جارہا ہے کہ کیا بی جے پی تریپورہ میں بیف پر پابندی لگائے گی؟ تریپورہ میں بیف پر پابندی لگے گی یا نہیں ؟
اس کا جواب دیتے ہوئے سنیل نے کہا کہ کسی ریاست میں اگر اکثریت بیف کھانا نہیں چاہتی ہے وہاں کی حکومت اس پر پابندی لگائے گی۔نارتھ ایسٹ کی ریاستوں کی اکثریت بیف کھاتی ہے تو وہاں کی حکومت اس پر پا بندی عائدنہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہا ں پر زیادہ تر مسلم او رعیسائی ہیں کچھ ہندو بھی ہیں جو بیف کھاتے ہیں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہئے۔اس لئے تریپورہ میں بیف پر پابندی نہیں ہے۔