انقرہ۔ ترک میڈیانے ان پندرہ سعودی باشندوں کے نام او رتصوئیریں جاری کردی ہیں جن کے بارے میں ترک حکام کو شبہ ہے کہ وہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے مبینہ قتل میں ملوث ہیں۔ حالیہ کچھ عرصہ سے ملک کی قیادت پر تنقید کرنے والے صحافی جمال خشوگی 2اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے گئے جس کے بعد سے وہ دوبارہ نظر نہیں ائے ہیں۔
سعودی عرب سے دوافراد نجی طیارے میں استنبول جمال خشوگی کے قونصل خانے جانے سے چند گھنٹے پہلے پہنچے تھے اور اسی روز رات کو واپس چلے گئے تھے ۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ یہ لوگ سعودی حکومت کے اہل کاروں او ران کی خفیہ ایجنسی کے رکن تھے او رانٹرنٹ پر دستیاب معلومات سے یہ الزامات بظاہر درست آتے ہیں۔ صلاح محمد طوبیگی عمر 47سال ڈاکٹر طوبیگی فرانسک کے ماہر ہیں جنھوں نے اسکاٹ لینڈ سے ماسٹر ز حاصل کیا ہے ۔
ٹوئٹر پر انہو ں نے خودکو پروفیسر کے طور پرمتعارف کروایا ہے او رسعودی سائنٹفیک کونسل کے فرانسک کے سربراہ کہا ہے ۔
ترک حکام کے مطابق ڈاکٹر طوبیگی ایچ زیڈ ایس کے دو نمبر والے نجی طیارے میں استنبول پہنچے تھے او راپنے ساتھ ایک آری بھی لائے تھے۔ ڈاکٹر طوبیگی استنبول کی معروف ہوٹل میں رکے تھے اور اسی روز رات میں دوبئی کے لئے اسی جہاز میں روانہ ہوگئے ۔
ماہر عبدالعزیز مطریب 47سالہ مطریب کے بارے میں کہاگیا ہے کہ وہ دوسال سے لندن میں واقع سعودی قونصل خانے میں کام کررہے تھے ۔ امریکی خبررساں ادارے سی این این نے اپنے ذرائع سے دعوی کایہے کہ ماہر مطریب سعودی خفیہ ادارے میں کرنل کے عہدے پر فائز ہیں۔
عبدالعزیز الہواساوی جس کی عمر31سال بتائی گئی ہے جس کے متعلق فرانسیسی شخص کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ وہ سعودی شاہی حکام کے ساتھ کام کرتے ہیں اورسعودی کی سکیورٹی ٹیم نے اس شخص کی شناخت کی ہے۔
ثار غالب الحربی جس کی عمر39سال گذشتہ سال اسی نام کے ایک شخص کو جدہ میں ولی عہد کے محل کی حفاظت کے لئے بہادری دکھانے پر لفٹنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔
محمد سعد الزہرانی جس کی عمر30سال بتائی گئی ہے وہ سعودی شاہی خاندان کے محافظ ہیں۔ خالد العطیبی جس کی عمر 30سال بتائی گئی ہے اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس نام ایک شخص سعودی محافظوں کی فوج کے ساتھ منسلک ہے اور ماضی میں امریکہ تین مرتبہ آچکے ہیں۔
او رولی عہد کے امریکہ کے تمام دورے کے موقع پر وہ ان کے ساتھ موجود رہا ہے۔
نائف حسان العارفی 33سالہ نائف کے نام پر بنے فیس بک اکاونٹ پر ا س شخص کی تصاویرہیں جس میں اس نے سعودی اسپیشل فورسس کا لباس پہنا ہوا ہے او رسعودی ذرائع کے مطابق وہ ولی عہد کے دفتر میں کام کرتے ہیں۔
مصطفےٰ محمدالمدنی عمر57سال سوشیل میڈیاکے مھابق اس نام سے جانے جانا والا شخص سعودی خفیہ ایجنسی کے لئے کام کرتا ہے ۔
وہ ڈاکٹر طوبیگی کے ہمراہ استنبول پہنچے او ررات میں نجی طیارے سے واپس چلے گئے ۔ مشال سعد البوستانی عمر31سال ‘ منصور عثمان ابا حسین عمر 46سال ‘ بدرلفی العطیبی عمر 45سال ‘ ترک مسرف السحری عمر 36سال کے نام بھی جاری کردہ فہرست میں شامل ہیں