ترکی کی مضطراب خاتون اول نے بنگلہ دیش پہنچ روہنگی مسلمانوں کے کیمپ کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی

ڈھاکہ۔میانمار کے راکھین میں جاری تشدد کے دوران اپنی جان بچا کر یہاں پر پہنچنے والے روہنگی مسلمانوں سے ملاقات کے لئے ترکی کی خاتون اول محترمہ ایمائن اردغان اور خارجی وزیری ترکی میولٹ کاوسوگولو جمعرات کے روز بنگلہ دیش پہنچے اور برمی متاثرین سے ملاقات بھی کی۔

میانمار سے لگے بنگلہ دیشی بارڈر کے علاوہ کوز بازار ضلع میں محترمہ اردغان اور کاوسوگولوبرمی مسلمانوں سے ملاقات کے لئے علیحدہ پہنچے۔ترکی وفد کے ساتھ بنگلہ دیش کے خارجی وزیر اے ایچ محمودعلی اور ریاستی منسٹر خارجی امور شہریا رعالم بھی موجودتھے۔

اگست 25کے روز حفاظتی چوکیوں پر حملوں کے پیش نظر ریاست راکھین میں فوجی برہمی سے بچنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں روہنگی سمندر‘ ندی او رزمین کے ساتھ سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق پچھلے تیرہ دنوں میں 146000کے قریب روہنگی مسلمان بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ میانمار میں تشدد کی وجہہ سے اب تک 400لوگوں کی موت واقعہ ہوئی ہے۔تین سے پانچ لاکھ روہنگی بنگلہ دیش میں مقیم ہیں جن میں سے صرف32ہزار کو پناہ گزین موقف فراہم کیاگیا ہے۔