انقرہ: ترک فوج او ر حامی ملیشیا علاقہ عفرین میں جنگجوؤں کو پسپا کرتے ہوئے عفرین شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ترک فوج گذشتہ دو ماہ سے اس علاقہ میں فو جی کارروائی میں مصروف تھیں۔
اتوار کو ترک فوج نے کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے شامی ڈسٹرکٹ عفرین کے وسط شہر میں کنٹرول سنبھال لیا ہے۔میڈیا کے مطابق اس شہر کے مرکزی علاقے میں ترک فوج نے ترکی کا پرچم بلند کیا ۔گزشتہ دوماہ سے جاری اس لڑائی میں ترک فوج کو مقامی ملیشیا گروہوں کا تعاون حا صل رہاہے۔
ترک صدر رجب طیب اردغان نے اتوار کے روزکہا کہ عفرین شہر کے وسطی علاقے کا آ ج صبح ساڑھے آٹھ بجے کنٹرول سنبھا ل لیا گیا۔انہوں نے یہ بھی دعوا کیا کہ اس دوران جنگجو بڑے پیمانے پر دم دبا کر بھاگ گئے۔ترک حکومت کے تر جمان نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ہمارا کام ابھی ختم نہیں ہواہے۔
تاہم عفرین میں دہشت گردی ختم ہو چکی ہے۔