ہمارے ملک پر دنیا کے اعتماد کا مظہر : صدر اردغان
استنبول ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ اس سال ترکی میں چالیس ملین سیاح آئیں گے جو ایک نیا ریکارڈ ہوگا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں تاریخی مصر مارکٹ کی مرمت مکمل ہونے کے بعد اس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی مارکٹ استنبول کی علامت کی حیثیت رکھتی ہے اور دنیا کے چاروں اطراف سے آنے والے سیاح اس مارکٹ میں بڑی گہری دلچسپی لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مارکٹ کی مرمت کرتے ہوئے اس کی اصلی شکل میں بحال کردیا گیا ہے اور اس مارکٹ میں جدید سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ توپخا نے نصرتیے مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد تاریخی مصر مارکٹ کی مرمت کے بعد اس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سلطان محمود دوئم کی یادگار کو نیک مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی دلی تمنا کرتے ہیں ۔۔