انقارہ:مقامی میڈیاس کے مطابق ترکی وزارت دفاع کے محکمے نے خاتون عہدیداروں پر ڈیوٹی کے دوران حجاب کے استعمال کے لزوم کو ہٹادیا ہے۔
ای ایف ائی نیوز نے خبر شائع کی ہے کہ وزارت نے چہارشنبہ کے روزایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اپنے کمانڈرس کو کہاکہ زمینی’ ہوئی اور سمندری فوج میں کام کررہی خاتون عہدیدار اگر چاہے تو حجاب کااستعمال کرسکتی ہیں۔
مذکورہ اعلامیہ ترکی فوج میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے جہا ں پر حجا ب کی ہر وقت حمایت کرتے ہوئے ترکی اسکو سیاسی اسلامی پہنچان سمجھتاہے۔سال1923میں جمہوری ترکی کے قیام سے لیکر اب تک بھی عوام کے درمیان میں خواتین کے حجاب کا استعمال کا موضوع ہر وقت زیربحث رہا ہے۔
سال2002میں جب جسٹس اور ڈیولپمنٹ پارٹی اقتدار میں ائے تو اس نے حجاب کے استعمال پر عائد پابندیوں میں کچھ حد تک نرمی لائی تھی۔
سال 2016میں ترکی کے وزرات داخلہ نے خاتون فوجی عہدیداروں کے حجاب کو استعمال کرنے فیصلے کو منظوری دی تھی۔