ترشول کے علانیہ تقسیم کے خلاف اقلیتی کمیشن کانوٹس

نئی دہلی : مشرقی دہلی کی گوکل پور نہرو روڈ پر یونائیٹیڈ ہندو فرنٹ نامی تنظیم کے ذریعہ ۳۷۱؍ ترشول علانیہ طور پر پروگرام کر کے تقسیم کئے جانے پر دہلی اقلیتی کمیشن نے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو نوٹس دے کر تحقیقات کر نے ،قانونی کارروائی کرنے اورکمیشن کو رپورٹ دینے کی ہدایت دی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسی تنظیم نے سونیا وہار علاقہ میں ۲۸۱ ترشول تقسیم کی تھی ۔

اپنے اعلان کے مطابق یہ تنظیم مزید ایک لاکھ ترشول تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔یہ سب کام عوامی مقامات او رسرکاری زمین پر ہوتا ہے۔او را ن پروگراموں میں نفرت انگیز تقاریر کئے جاتے ہیں ۔جس سے فضا مکدر ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔او ر تشدد کو فروغ ملتا ہے ۔