ترشالہ اداکارہ بننا چاہتی ہے اور میں اس کے ٹانگی توڑدینا چاہتا ہوں: سنجے دت

ممبئی:سنجے دت نے کہاکہ ان کی بیٹی تریشالہ ہمیشہ اداکارے کرنے کے خواب دیکھتی رہتی ہے مگر میں چاہتاہوں نے وہ اپنا مستقبل فارنسک سائنس میں بنائے

۔سنجے دت نے کہاکہ انہو ں نے اپنی بیٹی کی تعلیم کے بہت وقت سرف کیاہے اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹی بالی ووڈ میں شامل ہو

۔سنجے دت نے کہاکہ ’’ میں نے بہت سارا وقت اور طاقت اسے اچھے کالج میں داخلہ کے لئے لگائی او راس نے نتیجہ بھی بہتر دیا۔ وہ فارنسک سائنس میں ماہر ہے اور میں سمجھتا ہوں یہ سب سے بڑا کام ہے‘‘۔

اگرہ میں فلم بھومی کی شوٹنگ کررہے ادکارہ نے نے کہاکہ اداکارہ بنناتریشا لہ کے بہت مشکل ہے ہندی پر اس کو بہت کام کرنا ہوگا۔ ’ ’ اگر وہ انڈسٹری میں شامل ہونا چاہتی ہے تو اس کو ہندی سیکھناہوگا‘ امریکن انگریزی یہاں نہیں چلے گی۔

ایک اداکارہ بننا اس کے لئے آسان نہیں ہے ۔ بہت آسان لگتا ہے مگر یہ بہت مشکل کام ہے‘‘۔جیل کی سزاء مکمل کرنے کے بعد اومانگ کمار کی ہدایت کاری بننے والی بھومی سنجے دت کی پہلی فلم ہے ۔ جو ایک بدلہ کی کہانی ہیاور باپ او ربیٹی کے رشتہ کے اردگرد گھومتی ہے۔

فلم میں ادتیہ راؤ حیدری نے بھی اداکاری کی ہے۔ادتیہ حیدری اور ان کی بیٹی میں یکسانیت کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں دت نے کہاکہ ’’ ہاں اس میں کچھ یکسانیت ہے کہ مگر ترشالہ اداکارہ بننا چاہتی ہے اور میں اس کی ٹانگی توڑدینا چاہتاہوں ‘ جو میں یہاں نہیں کرسکتا‘‘۔

اپنے بچوں کے ساتھ ان کے رشتوں کو لیکر پوچھے گئے سوال کے جواب میں منا بھا ئی نے کہاکہ ’’ میرا رشتہ میرے بچوں کے ساتھ بہت شاندار ہے ۔ مجھے یاد ہے میرے والد( سنیل دت) ہمیشہ کہتے تھے ’ میں تمہارا دوست نہیں ‘ تمہار ا باپ ہوں‘ ۔ میں نے بھی اپنے بچوں کے ساتھ وہی راستہ اختیار کیا ہے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ جیل کے دوران انڈسٹری کو انہیں بہت یاد آتی تھی۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران تاج محل سے کچھ فاصلہ پر واقع وی وی ائی پی روڈ پر سنجے دت کے باڈی گارڈس اور میڈیا کے لوگوں کے درمیان جھڑپ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں میڈیا کے لوگ زخمی بھی ہوئے تنازع کو طول پکڑتا دیکھ کر سنجے دت خود منظرعام پر آتے ہوئے اپنے مشہور انداز جادو کی جھپی کے ذریعہ میڈیا والوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگی ہے۔