تحریک عدم اعتماد۔ حکومت کو جوابدہ بنانے کے لئے ایک بھروسہ مند آلہ

بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی چار سالہ تکمیل کے دوران پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد پیش کیاگیاہے۔ ایوان پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن بی جے پی کی اتحادی ٹی ڈی پی کی جانب سے تحریک پیش کرنے کے فیصلے کو اسپیکر سمترا مہاجن نے قبول کرلیا تھا
نئی دہلی۔قانون سازی میں تحریک عدم اعتماد ہمیشہ حکومت گرانے کے لئے نہیں ہوتا۔

یہ ایوان میں واضح اکثریت کے دور کو ہلانے کے لئے قابل بھروسہ آلے کے طور پر کام کرتا ہے۔اس طرح کی تحریکات کے ایوان میں عین الیکشن سے قبل ہی کیوں پیش کئے جاتے ہیں۔ یہ وہ ہتھیار ہے جس کے ذریعہ برسراقتدار جماعت کو ایوان میں جوابدہ بنایاجاسکتا ہے۔

مختلف موضوعات پر گرما گرم بحث‘ اراکین کو اپنے کاموں کے متعلق جوابات دینا۔ او رحکومت کے لئے اپنے کامیابی گنوانے کا یہ ایک بہترین موقع بھی ثابت ہوتا ہے۔ جمعہ کے روز ووٹوں کی گنتی میں نہیں بلکہ سیاسی تقسیم پر بحث ہوگی۔

مثال کے طور پر جنتادل( یو) نے تحریک کی مخالفت کرنے کی منشاء ظاہر کی ‘ جہا ں تک تلگودیشم کی بات ہے تو وہ آندھرا کو خصوصی موقف فراہم کرنے کامطالبہ کررہی ہے۔ نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس( این ڈی اے) کی ساتھی خود بہار میں اسی طرح کامطالبہ کررہی ہیں۔