صحافی رشید قدوائی نے اپنی کتاب میں کیادعوی‘راج کپور کی بیٹی سے راجیو گاندھی کا بیاہ کرنا چاہتے تھیں اندرا گاندھی۔
نئی دہلی۔سیاست فلمی دنیا کے درمیان رشتے کئی دہوں سے لوگوں کی زبان پر قائم ہیں۔ ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہروہوں یا ان کی بیٹی وزیراعظم اندرا گاندھی کے فلمی دنیا سے اٹوٹ رشتوں کا اثر اب بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔
ا س اتوار کے قدوائی نے اپنی کتاب صحافی اور مصنف مدھو جین کی کتاب ’’ دی کپورس‘ دی فرسٹ فیملی آف انڈین سنیما‘‘ اور ’ راج کپور اسپیکس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے سرگرم سیاست کے بااثر گاندھی نہرو خاندان اور فلم دنیا کے مشہور کپور خاندان کے درمیان باہمی رشتوں کا خلاصہ کرتے ہوئے اییک اور قصے کا ذکر کیا ہے۔
قدوائی کے مطابق راج کپور کی فلم’’ آوارہ‘‘ ریلیز ہونے کے بعد جب یہ ملک او ربیرون ملک میں سپر ہٹ ہوئی‘ تو ایک بار نہرو نے پرتھوراج سے پوچھا ’’بھائی یہ آوارہ کیاہے‘ جو تمہارے بیٹے نے بنائی ہے؟جب میں اسٹالن سے ملا‘ تو سارا وقت اس نے مذکورہ فلم کے بارے میں باتیں کررہا تھا‘۔
اس وقت اسٹالن سوویت یونین کا تاناشاہ تھا۔جرنلسٹ رشید قدوائی نے اپنے کتاب ’نیتا ‘ ابھنیتا‘ بالی ووڈ اسٹار پاؤر ان انڈین پولٹیکس‘ میں لکھا ہے’’ یہ بات عیاں ہے ‘ مگر یہ کم ہی لوگوں کو پتہ ہوگا کہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی اپنے بڑے بیٹے راجیو گاندھی کی شادی مقبول ادا کارہ راج کپور کی بیٹی سے کرنا چاہتی تھیں‘۔نہرو اور اس وقت کے مشہور اداکارہ پرتھوی راج کپور کے درمیان گہری دوستی تھی۔
اندرا چاہتی تھیں کہ دونوں خاندانوں کے درمیان رشتہ دوستی سے آگے بڑھے۔ اس لئے انہو ں نے راج کپور کی بیٹی شروتی کی شادی سابق وزیراعظم انجہانی راجیو گاندھی کے ساتھ کرنے سونچی تھی۔ حالانکہ ان کی یہ چاہت پوری نہیں ہو پائی۔
کیمبرج یونیورسٹی میں راجیو کی ملاقات سونیا میانی( سونیا گاندھی) سے ہوئی ۔دونوں نے 1968میں شادی کرلی ۔ راشد قدوائی نے یہ بھی بتایا کے راج کپور کے والد اور مشہور اداکارہ کرینہ کپور نے 2002میں راہول گاندھی کو اپنی پسند بتایاتھا۔
انہو ں نے اپنی کتاب میںیہ بھی لکھا کہ مبینہ طور پر راہول گاندھی کرینہ کپور کی کوئی بھی فلم فرسٹ ڈے ‘ فرسٹ شودیکھتے تھے۔ سابق کے ایک مشہور ٹاک شوجس کی اینکر سمیتی گروال تھیں اس میں بات کرتے ہوئے پرینکا نے راہول کا نام لیاتھا۔ حالانکہ2009میں کرینہ نے اپنے اس بیان سے پلٹی بھی مار لی تھی۔