بھوپال:بجرنگ دل کارکنوں نے پانچ عورت بشمول ایک معصوم کو مدھیہ پردیش میں چلتے ٹرین سے اتاردیا۔کیونکہ انہیں شبہ ہوا کہ وہ مذہب تبدیلی کے لئے جارہے ہیں۔
مذکورہ خواتین عیسائی بتائی گئی ہیں اور کہاجارہا ہے کہ وہ جھارکھنڈ سے بھوپال انگریزی سیکھانے والے سنٹرمیں شامل ہونے کے لئے پہنچی تھیں۔
کچھ لوگوں نے زعفرانی کارکنوں کو مبینہ طور پر اس بات کی اطلاع دی کہ وہ’’ پیسوں کے عوض مذہب تبدیل کرنے کے لئے جارہے ہیں‘‘۔
اس کے ساتھ ہی جب اندروکی ٹرین ستنا اسٹیشن پہنچے تو کئی ہندوتوا کارکن بشمول ماتروشکتی‘ وی ایچ پی کی مہیلا وینگ کے کارکن او ربجرنگ دل کے لوگ وہاں پر پہنچے اور شیپرا ایکسپریس سے مذکورہ خواتین کو اتاردیا۔
دائیں بازو کارکنوں کی خبر پر ستنا ریلوے پولیس( جی آر پی) موقع پر پہنچی اور نن کے علاوہ چار لڑکیو ں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔جی آر پی ستنا پولیس اسٹیشن انچارج ‘ ایس آر باگری نے ٹی او ائی کو بتایا کہ ضلع کلکٹریٹ پر ان کے 12گھنٹوں تک واقعہ کے متعلق تفتیش کی گئی جس کے بعد انہیں ایس ڈی ایم کے روبرو بیان قلمبند کرنے کے بعد رہا کردیاگیا۔