تباہ شدہ حلب پر شامی فوج کا مکمل کنٹرول بحال

ہزاروں افراد گھر واپسی کے لئے بے چین ‘ بلدی سہولتوں کا فقدان
حلب:شامی فوج نے حلب پر اپنے قبضے کو مستحکم بنالیا۔ اسی دوران مذکورہ علاقے کے رہنے والے افرادتباہ شدہ سڑکوں سے گذرتے ہوئے بے چینی کے ساتھ اپنے گھر واپس ہونے لگے ہیں۔

شامی فو ج نے گذشتہ روز اعلان کیاتھا کہ انخلاء کے اہم ترین معاہدے کے بعدباغیوں کے سابق طاقتور گڑھ مشرقی حلب پر دوبارہ کنٹرول کرلیاگیا ہے ۔ جہا ں سے بشرالاسد کے مخالف ہزاروں جنگجواب اس شہر سے فرار ہوگئے ہیں۔

شام میں تقریباً اٹھ سال سے جاری جنگ میں بشر الاسد کی فورسس کی یہ سب سے بڑی فتح ہے جو روس اور دیگربیرونی حلیفوں کی مدد حاصل ہوئی ہے۔ماسکو نے بھی اس فتح کو انتہائی اہم قراردیا ہے۔

حلب پر باغیوں کے قبضہ کے بعد دیگر مقامات کو منتقل ہونے والے ہزاروں افراد شدید سردی کی پرواہ کئے بغیرجراتمندی کے ساتھ اپنے گھر واپس لوٹ رہے ہیں۔ جنگ کے سبب اس علاقے کی سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔

کئی گھر ٹوٹ چکے ہیں اور سارے علاقے میں برقی منقطع ہے او رآبرسانی بحران کا بھی علاقے شکار ہے۔حکومت علاقے میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی کوششیں کررہی ہے ۔
IANS