چینائی‘ ٹی این:انڈین انسٹیٹوٹ آف ٹکنالوجی( ائی ائی ٹی)۔مدراس پی ایچ ٹی اسکالرکے ساتھ منگل کے روز دائیں بازو طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے کیمپس میں’’ بیف فیسٹول‘‘ منعقد کرنے پر مبینہ طریقہ سے مارپیٹ کی ۔
مذکورہ متاثرہ شخص آر سوراج کو ائی ائی ٹی میں ’’ بیف فیسٹول‘‘ منعقد کرنے پر بری طرح پیٹا گیا ۔ اس کی دائیں آنکھ بری طرح زخمی ہے۔
مرکز کے اعلامیہ کے خلاف بطور احتجاج 70سے80طلبہ کے ایک گروپ نے اتوار کے روز یہاں پر بیف فیسٹول منعقد کیاتھا۔ہفتہ کے اوائل میں مرکز کے فیصلے کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کیرالا چیف منسٹر پینارایا وجئے ین نے وزیر اعظم نریند ر مودی کو ایک مکتوب روانہ کیاتھا
جس میں بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت اور آر ایس ایس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گیا کہ یہاں پر ایسے کوئی ضرورت نہیں ہے لوگوں کے لئے دہلی یا ناگپور ہمارے کھانے پینے کی عادتوں کا اب فیصلہ کریں گے۔