ہماچل پردیش سے لے کر دنیا بھر کی تازہ ہوا بھی اب ان لائن فروخت شروع ہوگئی ہے ۔
ان دنوں سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیر ل ہورہا ہے جس میں اس با ت کا دعوی کیاجارہا ہے کہ آسٹریلیا او رکینڈا کے ادارے بھی ان لائن تازہ ہوا ہندوستان میں فروخت کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ملک میں بڑھتی فضاء الودگی کے پیش نظر کمپنیاں تازہ ہوا فروخت کرنے کی تیاری میں ہیں۔
ان لائن بکنگ میں ہمالیہ کی وادیو ں سے لے کر آسٹریلیا اورکینڈا کی تازہ ہوا فروخت کی جارہی ہے جس کو حاصل کرنے کی رقم بھی زیادہ نہیں ہے۔
بوتل میں ملنے والی ہوا کے ذریعہ ایک سو سے زائد مرتبہ آپ سانس لے سکتے ہیں۔ اس کے لئے ایک آلہ بھی کمپنی کی جانب سے فراہم کیاجائے گا۔
مزید تفصیلات اس ویڈیو میں دیکھیں۔