تاج الشریعہ علامہ اختر رضا خاں بریلوی کی جسد سپرد لحد ، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

بریلی : حضرت علامہ مفتی اختر رضا خان بریلوی عرف ازہری میاں آج لاکھوں افراد کے درمیان سپرد خاک کئے گئے ۔ازہری میاں کا جنازہ جس شان سے بریلی سے اٹھا اس کی ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔

اس جنازہ میں تقریبا ۱۰ ؍ لاکھ لوگ شامل تھے ۔ہندوستان کے مختلف ریاستوں کے علاوہ غیر ممالک سے بھی ہزاروں عقیدتمندوں نے شرکت کی تھی ۔حضرت کا جنازہ درگاہ اعلی حضرت سے نکل کر ملوک پور چوکی ، ایوب خاں چوراہا ، ناولٹی سے ہوتا ہوا اسلامیہ میدان پہنچا ۔ اس دوران عقیدت مند نم آنکھوں سے تاج الشریعہ کے نعرہ بلند کررہے تھے ۔

حضرت کے فرزند ارجمند مولانا مفتی اسجد رضا خاں بریلوی نے نماز جنازہ پڑھائی اور دعاء کی ۔اور درگاہ اعلی حضرت میں سپرد خاک کیا گیا ۔حضرت کے رحلت کی اطلاع عام ہوتے ہی ہر جگہ خصوصی دعاؤں کا نظم کیا گیا تھا ۔