واشنگٹن۔ سڑکوں پر بھیک مانگنے کے بجائے اپنے ہاتھوں سے اپنا بائیو ڈاٹا پیش کرنے کی شروعات کرنے والے ایک بے گھر شہری سے مختلف کمپنیاں ملازمت کی فراہمی کے لئے رجوع ہوئیں۔
صاف ستھر شرب اور پینٹ زیب تک کئے ٹائی لگا کر سڑک کے کنارے کھڑے اس شخص نے ہاتھ میں پلے کارڈ پکڑا ہوا تھا جس ’’بے گھر‘ کامیابی کی بھوک‘ بائیو ڈاٹا لے لیں‘‘لکھاہوا تھا۔بے گھر شخص کی شناخت ڈیوڈ سیساریز کے طور ہوئے جو اب ویب ڈیولپر کے طور پر خدما ت انجام دے رہا ہے۔
ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے اس کی تصوئیر ٹوئٹر پر جیسے ہی وائیرل ہوئی اس شخص کو دو سوسے زائد ملازمتوں کی پیشکش کی گئی۔نیویارک پوسٹ نے سیسا ریزکے حوالے سے کہاکہ’’ گوگل نے مجھ سے رابطہ کیا‘‘۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ ب’’یٹکان ڈاٹ کام کے ایک پراڈکٹ منیجر چاہتے تھے کہ میں اگر دوردوراز کے مقام پر کام کرنے کا خواہش مند ہوں تو ٹوکیومنتقل ہوجائیں‘‘۔جنوری میں ایپل کے لئے انٹرویو میں کامیا ب ہونے کے بعد بھی ملازمت حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہہ سے سیسا ریز پچھلے ایک سال سے اپنی کار میں زندگی بسر کررہے تھے۔
ان کا دعوی ہے کہ مذکورہ ملازمت داخلی طور پر پر کردی گئی ہے۔ سیساریزجس نے سابق میں ویب ڈیزائن اور لوگو ڈیزائن کا فری لانس کے طور پر کام کیاہے وہ ایک انفارمیشن سسٹم مینجمنٹ گریجویٹ ہے۔
ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامہ سیساریز کی تصوئیر پچاس ہزار مرتبہ دوبارہ ٹوئٹ کی گئی گئی اور ستر ہزار مرتبہ اس کولائیک کیاگیا ہے۔ جس پر انہو ں نے کہاکہ ’’ میں نے اس طرح کے ردعمل کی توقع نہیں کی تھی‘‘