بے قاعدگیوں کے مرتکب پائے جانے والے متولی کو کیا معطل ۔ وقف بورڈ کا اقدام

وقف بورڈ متولی درگاہ حضرت درویش محی الدین کاروان کے متولی کو معطل کردیا اور کمیٹی کے تمام اختیار ات بھی چھین لئے اس کے علاوہ ایک کمیٹی کی بھی تشکیل عمل میں لائی گئی جودرگارہ کے تمام امور اپنی نگرانی میں انجام دی گی۔

چیف ایکزیکیٹو افیسر وقف بورڈ محمد اسداللہ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق درگاہ درویش محی الدین کے تحت انے والے قبرستان ‘ نقار خانہ ‘ خانقاہ سرایا اور زراعی اراضی کی جملہ اراضی 146710اسکوئیر یارڈ ہے اور یہ تفصیلات گزٹ نمبر12-Aبتاریخ21مارچ1985کے مطابق درج ہے۔

غیر قانونی طریقے سے درگاہ کی اراضی فروخت کرنے او ربے قاعدگیوں کی اطلاعات پر تحقیقات کی غرض سے وقف بورڈ نے ایک عہدیدار کا تقرر عمل میں لایاتھا جس نے اپنی رپورٹ میں اس بات کو قبول کیاہے کہ درگاہ متولی غیرقانونی طریقہ سے درگاہ کی وقف اراضی فروخت کررہے ہیں اس کے علاوہ درگارہ فنڈ میں تغب کارائیاں‘ قابضین کوغیرقانونی طریقے سے پٹہ پاس بک کی اجرائی اور وقف جائیداد کی حفاظت میں غیرسنجیدگی برتنے کے واقعات بھی منظرعام پر ائے۔

بعدازاں رپورٹ کو سید عمر جلیل ائی اے ایس کے حوالے کی گئی ۔ رپورٹ کا مشاہدہ کرنے کے بعد انہیں متولی فضل اللہ شاہ قادری کو رپورٹ کی بنیا د پر معطل کرنے کے احکاما ت جاری کئے ہیں۔